Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home4/pastpape/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114 Urdu Moral story مال،کامیابی، اور محبت - Past Paper Website
Skip to content
آ ج کی اخلاقی کہانی میں آ پ کو یہ سمجھنے کو ملے گا کہ زندگی میں سب کچھ پیسہ ہی نہیں ہوتا پیار و محبت سے
Urdu Moral storyبڑھ کر کچھ نہیں ہوتا آ ج کی کہانی کا نام ہے مال، کامیابی ، اور محبت
ایک عورت کسی کام سے گھر سے باہر نکلی تو گھر کے باہر اجنبی بزرگوں کو بیٹھے دیکھا ، عورت کہنے لگی میں آپ لوگوں کو جانتی نہیں لیکن لگتا ہے کہ آپ لوگ بھوکے ہیں چلیں اندر چلیں میں آپ لوگوں کو کھانا دیتی ہوں ان بزرگوں نے پوچھا :
کیا گھر کا مالک موجود ہے۔۔۔۔۔۔؟
عورت کہنے لگی: نہیں ، وہ گھر پر موجود نہیں. انہوں نے جواب دیا : پھر تو ہم اندر نہیں جائیں گے.رات کو جب خاوند گھر آیا تو عورت نے اسے سارے معاملے کی خبر دی. وہ کہنے لگا : انہیں اندر لے کر آؤ !عورت اُن کے پاس آئی اور اندر چلنے کو کہا ! انہوں نے جواب دیا : ہم تینوں ایک ساتھ اندر نہیں جاسکتے عورت نے پوچھا
وہ کیوں………….؟
ایک نے یہ کہتے ہوئے وضاحت کی :اس کا نام “ مال” ہے اور اپنے ایک ساتھی کی طرف اشارہ کیا ، اور کہا اس کا نام ” کامیابی ” ہے اور دوسرے ساتھی کی طرف اشارہ کیا، اورکہا اسکا نام محبت ہے، اور یہ کہتے ہوئے بات مکمل کی کہ جاؤ اپنے خاوند کے پاس جاؤ اور مشورہ کر لو کہ ہم میں سے کون اندر آئے۔۔۔۔۔۔؟
عورت نے آکر خاوند کو سارا ماجرا سنایا ، وہ خوشی سے چلا اٹھا اور کہنے لگا : اگر یہی معاملہ ہے تو “مال ” کو اندر بلا لیتے ہیں گھر میں مال و دولت کی ریل پیل ہو جائے گی !عورت نے خاوند سے اختلاف کرتے ہوئے کہا : کیوں نہ “کامیابی” کو دعوت دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ؟
میاں بیوی کی یہ باتیں اُن کی بہو گھر کے ایک کونے میں بیٹھی سن رہی تھی،اُس نے جلدی سے اپنی رائے دی :
کیوں نہ ہم “محبت” کو بلا لیں اور ہمارا گھرانہ پیار و محبت سے بھر جائے! خاوند کہنے لگا :بہو کی نصیحت مان لیتے ہیں ، جاؤ اور “محبت” کو اندر لے آؤ. عورت باہر آئی اور بولی :آپ میں سے “محبت “کون ہے وہ ہمیں مہمان نوازی کا شرف بخشے. گھر والوں کا مطلوبہ شخص اٹھا اور اندر جانے لگا تو اس کے دونوں ساتھی بھی کھڑے ہو گئے اور اس کے پیچھے چلنے لگے، عورت حیران و پریشان اُن کا منہ دیکھنے لگی.عورت نے ” مال ” اور “کامیابی” سے کہا ؛ میں نے تو صرف “محبت” کو دعوت دی تھی، آپ دونوں کیوں ساتھ جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔؟
دونوں نے جواب دیا :اگر تم نے ” مال ” یا ” کامیابی ” میں سے کسی کو بلایا ہوتا تو باقی دونوں باہر رہتے لیکن تم نے چونکہ ” محبت ” کو بلایا ہے یہ جہاں ہو ہم اس کے ساتھ ہوتے ہیں. جہاں ” محبت ” ہو گی وہاں ” مال ” اور ” کامیابی” بھی ملیں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سبق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اپنے دل میں اور اپنے عزیزوں اور ساتھیوں کے دلوں میں محبت پیدا کیجئے، آپ ایک کامیاب شخصیت کے مالک بن
جائیں گے،
Urdu Moral story مال،کامیابی، اور محبت
یاد رکھئے : اگر آپ” محبت ” کے ساتھ دوسروں سے پیش آئیں تو آپ کی مثال اس چراغ کی سی ہے جس کے گرد
Greetings! Very useful advice in this particular article! It is the little changes that produce the greatest changes. Thanks a lot for sharing!