سوال . مسدس میں حالی نے مسلمانوں کے کس دور کا ذکر کیا ہے؟
جواب: ماضی
سوال . پھول کی پتی سے کٹ سکتا ہے ہیرے کا جگر… یہ شعر کس کا ہے؟
جواب: علامہ اقبال
سوال . انشا اللہ خان انشا کی کتاب “دریائے لطافت” کس بارے میں ہے؟
جواب:اردو گرامر و قواعد
سوال . شیشے میں اتارنا کا کیا مطلب ہے؟
جواب: گرویدہ کر لینا
سوال . دو گز زمین بھی نہ ملی کوئے یار میں۔ یہ مصرعہ کس کا ہے؟
جواب: بہادر شاہ ظفر
سوال . اشغلے چھوڑنا محاورہ ہے، اس کا مفہوم کیا ہے؟
جواب: انوکھی یا فساد والی بات کرنا
سوال . نظم کے لغوی معنی کیا ہیں؟
جواب: تنظیم اور ترتیب کرنا
سوال . سکھائے کس نے اسماعیل کو آدابِ فرزندی… یہ شعر کس کا ہے؟
جواب: علامہ اقبال
سوال . رحمان بابا کس زبان کے شاعر ہیں؟
جواب: پشتو
سوال . پہلا اردو ڈرامہ کونسا ہے؟
جواب: اندر سبھا
سوال . ضرب المثل مکمل کریں: مفت کی ____ قاضی کو حلال۔
جواب: شراب
سوال . فقرہ مکمل کریں: اسے قے _____ تو باہر چلا جائے۔
جواب: ہوئی
سوال . بابائے اردو، بابائے قوم وغیرہ قواعد کی رو سے کیا ہیں؟
جواب: لقب
سوال . سبز قدم ہونا محاورہ ہے۔ اس کا مفہوم کیا ہے؟
جواب: مبارک ہونا
سوال . اندلس میں اجنبی اور خانہ بدوش کس کی تصنیف ہیں؟
جواب: مستنصر حسین تارڑ
سوال. جوتیاں چٹخانا محاورہ ہے۔ اس کا مفہوم کیا ہے؟
جواب: مارے مارے پھرنا
سوال . آثار الصنادید اور اسباب بغاوتِ ہند کس کی کتابیں ہیں؟
جواب: سر سید احمد خان
سوال . اسرارِ خودی کس زبان میں ہے؟
جواب: فارسی
سوال . کسی کو درخواست کرتے وقت کیا کہتے ہیں؟
جواب: برائے مہربانی
سوال . بین کرنا کس شعری صنف کا جز ہے؟
جواب: مرثیہ
سوال . بال بیکا کرنا کا مطلب کیا ہے؟
جواب: نقصان پہنچانا
سوال . ہائیکو کتنے مصرعوں پر مشتمل ہوتی ہے؟
جواب: تین مصرعوں پر
سوال . توبتہ النصوح کس نے لکھی ہے؟
جواب: ڈپٹی نذیر احمد
سوال . پریشر ککر کس کی کتاب ہے؟
جواب: صدیق سالک
سوال . ماہِ تمام کس شاعرہ کی کلیات ہے؟
جواب: پروین شاکر
سوال . سانپ سونگھ جانا کا مطلب کیا ہے؟
جواب: خاموشی چھا جانا
سوال . ملی اور قومی شاعری کے بانی کون ہیں؟
جواب: الطاف حسین حالی
سوال . خجستہ گام سے کیا مراد ہے؟
جواب: مبارک قدم
سوال . بنت العنب سے کیا مراد ہے؟
جواب: انگور کی شراب
سوال . داستانِ مجاہد کس کی تحریر ہے؟
جواب: نسیم حجازی
سوال . اردو کے پہلے تصوف کے شاعر کا نام بتائیں؟
جواب: خواجہ میر درد
سوال . بہروپیا ایک مزاحیہ ناول ہے، یہ کس کی تصنیف ہے؟
جواب: شوکت تھانوی
سوال . کون سے شاعر پنجاب یونیورسٹی میں مزدور رہے؟
جواب: احسان دانش
سوال . مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ… یہ شعر کس کا ہے؟
جواب: فیض احمد فیض
سوال . زبورِ عجم کس سال شائع ہوئی؟
جواب: 1927
سوال . سینت سینت کر رکھنا سے کیا مراد ہے؟
جواب: حفاظت سے رکھنا
سوال . جس کو فلک نے ٹوٹ کے ویران کر دیا… یہ شعر کس کا ہے؟
جواب: میر تقی میر
سوال. “یا خدا” اور “ماں جی” کس کے افسانے ہیں؟
جواب: قدرت اللہ شہاب
سوال . تم آئے ہو نہ شبِ انتظار گزری ہے… یہ شعر کس کا ہے؟
جواب: فیض احمد فیض
سوال . علامہ اقبال نے “شاعرِ کشمیر” کسے کہا؟
جواب: محمد الدین فوق
سوال . علامہ اقبال کا پہلا اردو مجموعہ کونسا ہے؟
جواب: بانگِ درا
سوال . ٹوٹ بٹوٹ کا کردار کس نے تخلیق کیا؟
جواب: صوفی تبسم
سوال . جیسا دیس ویسا بھیس کا انگریزی ترجمہ؟
جواب: When in Rome, do as the Romans do
سوال . بوئے گل لے گئی بیرونِ چمن… اس میں علم بیان کی صورت؟
جواب: استعارہ
سوال . اردو کی “جین آسٹن” کسے کہا جاتا ہے؟
جواب: بشریٰ رحمن
سوال . دل دریا سمندر کس کی تصنیف ہے؟
جواب: واصف علی واصف
سوال . وہ نظم جس میں کسی کی تعریف کی جائے؟
جواب: قصیدہ
سوال . سودیشی ریل کس نے لکھی؟
جواب: شوکت تھانوی
سوال . گڈریا کس کا مشہور افسانہ ہے؟
جواب: اشفاق احمد
سوال . فورٹ ولیم کالج میں اردو کا رسم الخط کونسا تھا؟
جواب: نستعلیق