سوال 2. استعارہ کے لغوی معنی کیا ہیں؟ جواب: ادھار دینا
سوال 3. کون سا شاعر بچوں کی حیثیت سے مشہور ہے؟ جواب: اسماعیل میرٹھی
سوال 4. نظم کے لغوی معنی کیا ہیں؟ جواب: پرونا
سوال 5. نظم آدمی نامہ کس نے لکھا؟ جواب: نظیر اکبر آبادی
سوال 6. اردو زبان کے حروفِ تہجی (آ) سمیت کتنے ہیں؟ جواب: 37
سوال 7. اگر کسی لفظ کو حقیقی معنوں کی بجائے مجازی معنوں میں استعمال کیا جائے، اور اس میں “تشبیہ” کے علاوہ کوئی اور تعلق موجود ہو تو اسے کیا کہتے ہیں؟ جواب: مجاز مرسل
سوال 8. درج ذیل میں سے کون سا لفظ اسم معرفہ ہے؟ جواب: پاکستان
سوال 9. سچل سرمست کو کتنی زبانوں پر عبور حاصل تھا؟ جواب: 7
سوال 10. ان میں سے کون سا لفظ مذکر اور مؤنث دونوں ہیں؟ جواب: وارث
سوال 11. ایک تھا لڑکا ٹوٹ بٹوٹ کس کی نظم ہے؟ جواب: صوفی غلام مصطفیٰ تبسم
سوال 12. اسم معرفہ کی کتنی قسمیں ہیں؟ جواب: چار
سوال 13. اردو زبان کا لفظ کون سی زبان سے مشتق ہے؟ جواب: ترکی
سوال 14. شعر کے آخر میں آنے والا ایک لفظ یا کئی الفاظ جو وزن اور آواز میں یکساں، مگر معنی کے اعتبار سے جدا ہوں، کیا کہلاتے ہیں؟ جواب: قافیہ
سوال 15. وہ کیا ہے جو کسی جاندار، بے جان چیز، جگہ، مقام یا شخص کے نام کو ظاہر کرے؟ جواب: اسم
سوال 16. اردو کا پہلا ناول نگار کون ہے؟ جواب: ڈپٹی نذیر احمد
سوال 17. حکم کی جمع کیا ہے؟ جواب: احکام
سوال 18. ایسے حروف جو جوش، خوشی اور غم میں بے اختیار زبان سے نکلیں، وہ کیا کہلاتے ہیں؟ جواب: حروف فجائیہ
سوال 19. ایسا اسم جس میں کسی کام کا ہونا یا کرنا زمانے کے تعلق کے بغیر پایا جائے کیا کہلاتا ہے؟ جواب: اسم مصدر
سوال 20. قلیل کا متضاد کیا ہے؟ جواب: کثیر
سوال 21. جملہ اسمیہ کے کتنے بنیادی اجزاء ہوتے ہیں؟ جواب: تین
سوال 22. وہ حروف جو قافیے کے بعد بار بار دہرائیں جائیں کیا کہلاتے ہیں؟ جواب: ردیف
سوال 23. طلوع اسلام کس کی نظم ہے؟ جواب: علامہ اقبال
سوال 24. علامہ اقبال کی پہلی نثری کتاب کونسی ہے؟ جواب: علم القتصاد
سوال 25. مسدس کے ہر بند میں کتنے مصرعے ہوتے ہیں؟ جواب: چھ
سوال 26. مندرجہ ذیل میں سے کون سا لفظ مذکر استعمال ہوتا ہے؟ جواب: وصف
سوال 27. مرزا ادیب کا اصل نام کیا تھا؟ جواب: دلاور علی
سوال 28. جب دو الفاظ آپس میں حمزہ اور “زَبر” یا “کا، کے، کی” ذریعے ملے ہوں تو اسے کیا کہتے ہیں؟ جواب: مرکب اضافی
سوال 29. وہ کونسا فعل ہے۔ جب تک فاعل کے علاوہ کوئی اور اسم یا صفت اس کے ساتھ نہ ملے، وہ بات کو مکمل نہیں کرتا؟ جواب: فعل ناقص
سوال 30. غزل کے کون سے شعر کو مطلع کہتے ہیں؟ جواب: پہلے
سوال 31. وہ نام جو ماں باپ، بیٹا، بیٹی یا کسی اور نسبت سے مشہور ہو جائے کیا کہلاتے ہیں؟ جواب: کنیت
سوال 32. جامے میں پھولا نہ سمانا محاورے کا مفہوم ہے؟ جواب: نہایت خوش ہونا
سوال 33. اردو کا پہلا ناول کونسا ہے؟ جواب: مراۃ العروس
سوال 34. مرزا غالب کی وجہ شہرت کیا ہے؟ جواب: غزل گو شاعر
سوال 35. قواعد کی رو سے بے معنی الفاظ کو کیا کہتے ہیں؟ جواب: مہمل
سوال 36. کسی ايک چيز کو کسی خوبی يا خامی کی وجہ سے کسی دوسری چيز کي مانند قرار دینا کیا کہلاتا ہے؟ جواب: تشبیہ
سوال 37. علامہ اقبال کا کون سا کلام اردو اور فارسی دونوں میں ہے؟ جواب: ارمغان حجاز
سوال 38. مرزا غالب کی وفات کس سن میں ہوئی؟ جواب: 1869