PMS Urdu Precis & Comprehension Past Paper 2023 PDF

PUNJAB PUBLIC SERVICE COMMISSION

Combined Competitive Examination (CCE) 2023

For Recruitment to the Posts of Provincial Management Service (PMS)


SUBJECT: Urdu Precis & Comprehension

Time Allowed: 3 Hours

Maximum Marks: 100


سوال نمبر 1
درج ذیل میں سے کسی ایک موضوع پر کم از کم ایک ہزار الفاظ پر مشتمل مضمون لکھیے:
الف) صدارتی اور پارلیمانی نظام
ب) قانون کی بالا دستی: کیوں اور کیسے؟
ج) بے معجزہ دنیا میں ابھرتی نہیں قوم
د) مہنگائی پر قابو پانے میں عوام اور حکومت کی ذمہ داریاں

سوال نمبر 2
درج ذیل اقتباس کی تلخیص کیجیے۔ تلخیص اصل عبارت کے ایک تہائی سے زیادہ نہ ہو۔ اس کا موزوں عنوان بھی تجویز کیجیے (صرف ایک عنوان):
جس طرح اردو پاکستان کے وجود کا جواز بھی ہے اور اس کی بقا بھی، اسی طرح رسم الخط کو کسی زبان کا محض لباس سمجھنا درست نہیں بلکہ یہ اس کی جلد کی حیثیت رکھتا ہے۔ رسم الخط قوموں کے لسانی مزاج کا آئینہ دار ہوتا ہے اور اس سے قوموں کے تہذیبی نقوش کا اندازہ ہوتا ہے۔ یہ تہذیبی اساس کو مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے۔ تہذیب و ثقافت کی تشکیل، ترویج اور ارتقا میں زبان اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ہمارا موجودہ رسم الخط عربی، فارسی اور اردو کی آوازوں کا بہترین اظہار ہے اور عالمِ اسلام کا ترجمان بھی ہے۔ رسم الخط کی تبدیلی اکثر لسانی مرعوبیت کا نتیجہ ہوتی ہے جو تہذیبی غلامی کو جنم دیتی ہے۔ نئے رسم الخط کے رواج سے ہماری آنے والی نسلیں قرآن فہمی، کلاسیکی ادب اور اپنی شناخت سے دور ہو سکتی ہیں، جو ایک بڑا سانحہ ہوگا۔

سوال نمبر 3
درج ذیل جملوں کو درست کیجیے، اس طرح کہ جملے کی بنیادی ساخت متاثر نہ ہو:
  1. امجد کے معصوے سب موجود ہیں۔
  2. آپ یہ بات واضح کر دیجیے۔
  3. اس چشمے کا پانی کھارا ہے۔
  4. نہایت برا اس کی بات سن کر سختی پکی رہ گئی۔
  5. محنت کرو، مبادا فیل نہ ہو جاؤ۔
  6. چند لمحوں کے اندر گاڑی پہنچ جائے گی۔
  7. اپنے کام کے ساتھ آرام رکھو۔
  8. ممکن ہو سکا تو کل آؤں گا۔
  9. اس کی تقرری عارضی بنیادوں پر ہوئی ہے۔
  10. عجز و انکساری نہایت میں عمدہ عادت ہے۔

سوال نمبر 4
درج ذیل محاورات کو جملوں میں اس طرح استعمال کیجیے کہ ان کا مفہوم باآسانی واضح ہو جائے (کسی پانچ):
الف) دکان بڑھانا
ب) بے نقاب ہونا
ج) سورج کو چراغ دکھانا
د) رسی کا سانپ ہونا
ہ) دانت کاٹ کر روٹی کھانا
و) چونٹی کے پر نکلنا
ز) کافیہ تنگ کرنا
ح) آتش زیرِ پا ہونا

سوال نمبر 5
درج ذیل اشعار میں سے صرف تین اشعار کی تشریح کیجیے۔ تشریح سے پہلے شاعر کا نام بھی لکھیے:
الف)
انہیں صدیوں نہ بھولے گا زمانہ
یہاں جو حادثے کال ہو گئے ہیں
ب)
لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کام
آفاق کی اس کارگہِ شیشہ گری کا
ج)
بندے آزاد ہیں نہ یہ دنیا نہ وہ دنیا
یہاں مرنے کی پابندی وہاں جینے کی پابندی
د)
ہر ایک مقام سے آگے مقام تیرا
حیات ذوقِ سفر کے سوا کچھ اور نہیں
ہ)
خرد کا نام جنوں پڑ گیا، جنوں کا خرد
جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے

سوال نمبر 6
کانٹ چھانٹ سے گریز کرتے ہوئے درج ذیل عبارت کا رواں اردو ترجمہ کیجیے:
Come, dear friend, thou hast known me only as an abstract thinker and dreamer of high ideals. Dreamer of high ideals, see me in my house, at home, playing with the children and giving them rides, turned as if I were a wooden horse. See me in the family circle, lying at the feet of my gray-haired mother, the touch of whose rejuvenating hand bids the tide of time now flow backward and gives me once more the school-boy feeling in spite of all the cares and wrinkles in my head. Here thou will know me as a human being.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *