PMS Urdu Precis & Comprehension Past Paper 2022 PDF

PUNJAB PUBLIC SERVICE COMMISSION

Combined Competitive Examination (CCE) 2022

For Recruitment to the Posts of Provincial Management Service (PMS)


SUBJECT: Urdu Precis & Comprehension

Time Allowed: 3 Hours

Maximum Marks: 100

 


سوال نمبر 1
درج ذیل میں سے کسی ایک موضوع پر کم از کم ایک ہزار الفاظ پر مشتمل مضمون لکھیے:
الف) پاکستانی معیشت: ماضی، حال اور مستقبل
ب) شدت پسندی کے خاتمے میں ثقافتی رویوں کا کردار
ج) آدمی کو بھی میسر نہیں انصاف ہونا
د) مضبوط افغانستان، پاکستان کا مستقبل

سوال نمبر 2
درج ذیل اقتباس کی تلخیص کیجیے۔ تلخیص اصل عبارت کے ایک تہائی سے زیادہ نہ ہو۔ تلخیص کا عنوان بھی دیجیے (صرف ایک عنوان):
ادب انفرادی زندگی کا پرتو ہو یا اجتماعی زندگی کا، تخیلی ہو یا حقیقی، اس کے متعلق ایک بات یقینی ہے کہ اس کا تعلق معاشرے سے ہوتا ہے کیونکہ خود ادیب معاشرے کا ایک فرد ہوتا ہے۔ البتہ معاشرے کے ساتھ مختلف ادیبوں کے مخصوص تعلقات اور سماجی زندگی کے متعلق ان کا مخصوص نقطۂ نظر ان کی تخلیقات کو ایک دوسرے سے علیحدہ کر دیتا ہے۔ آپ خالص رومانی انداز میں دنیا و مافیہا سے بےخبر ہو کر محبوب کی زلفوں کی چھاؤں میں اپنے ادب کی بنیاد رکھیں یا آسمانوں سے ماورا کسی دنیا، پریوں اور دیوتاؤں سے اپنے فن کا تعلق پیدا کریں، یا روحوں اور ہیبتناک واقعات پر اپنے افسانے ترتیب دیں، یا مستقبل کے حسین خواب دیکھیں اور امن، مساوات اور جمہوریت کا راگ الاپیں، ہر حال میں آپ براہِ راست یا بالواسطہ معاشرے اور اس کے رجحانات کا تجزیہ ہی کرتے ہیں۔ لہٰذا علامتوں کے اندر موجود تخیلی جوہر ہو یا حقیقت نگاری کے اسلوب میں زندگی کی عکاسی، ادب میں زندگی کا اجتذاب نمایاں رہتا ہے۔

سوال نمبر 3
درج ذیل جملوں کو اس طرح درست کیجیے کہ جملے کی بنیادی ساخت متاثر نہ ہو:
  1. ہم آپ کی تشریف آوری پر بہت مشکور ہیں۔
  2. میں یہ کتاب آپ کی نظر کرتا ہوں۔
  3. دھوپ میں مت چلو، مبادا لو نہ لگ جائے۔
  4. آگ کا جلا چھاچھ بھی پھونک پھونک کر پیتا ہے۔
  5. کئی دنوں سے آپ کا درشن نہیں ہوا۔
  6. دفتروں میں ایک سے ایک راشی افسر بیٹھا ہے۔
  7. دوستوں کے راز افشاں نہیں کرنے چاہئیں۔
  8. اس میں ناراضگی کی کیا بات ہے؟
  9. کچھ دیر پہلے محفل برخواست ہو گئی تھی۔
  10. درحقیقت وہ ایک بے ہنر آدمی ہے۔
سوال نمبر 4
درج ذیل محاورات میں سے کسی پانچ کو اپنے جملوں میں اس طرح استعمال کیجیے کہ ان کا مفہوم بخوبی واضح ہو جائے:
الف) آڑے ہاتھوں لینا
ب) بے سِینا
ج) سپر ہلنا
د) تاک ہونا
ہ) کلی کھولنا
و) بھید کھولنا
ز) اللہ للّے تللّے کرنا
ح) ڈیر ہنکی مسجد بنانا
ط) مسیں بھینچنا
ی) طومار باندھنا

سوال نمبر 5
درج ذیل اشعار میں سے صرف تین اشعار کی تشریح کیجیے۔ تشریح سے پہلے شاعر کا نام بھی لکھیے۔
تین سے زیادہ اشعار کی تشریح نہ کیجیے:
الف)
کوئی ویرانی سی ویرانی ہے
دشت کو دیکھ کے گھر یاد آیا
ب)
یہ آرزو تھی تجھے گل کے روبرو کرتے
ہم اور بلبلِ بیتاب گفتگو کرتے
ج)
عجمی خم ہے تو کیا ہے، تو حجازی ہے میری
نغمہ پابندی ہے تو کیا ہے، تو حجازی ہے میری
د)
سب پہ جس بارِ نگرانی تھی، اس کو
یہ ناتواں اٹھا لایا ہے
ہ)
بونے گل نے کیے برہنہ چمن
رازِ چمن کیا قیامت ہے کہ خود پھول ہے غمازِ چمن

سوال نمبر 6
کانٹ چھانٹ سے گریز کرتے ہوئے درج ذیل عبارت کا رواں اردو ترجمہ کیجیے:
Thus died in desolation and indignity the man who had once been the heart and soul of every society in which he moved, the genial current of whose temper had warmed many hearts; a gentleman, master of a glowing, inexpressible humour, polite and good-natured, a civilized human being. Alien hands tended him during his last breathing hours. Alien hands paid his last fees and arranged his last rites. Alien hands buried him in an alien land amid men and women of alien faith and nationality. For him the exile lasted into the next world.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *