PMS Urdu Precis & Comprehension Past Paper 2020 PDF

PUNJAB PUBLIC SERVICE COMMISSION

Combined Competitive Examination (CCE) 2020

For Recruitment to the Posts of Provincial Management Service (PMS)


SUBJECT: Urdu Precis & Comprehension

Time Allowed: 3 Hours

Maximum Marks: 100


سوال نمبر 1
درج ذیل میں سے کسی ایک موضوع پر کم از کم ایک ہزار الفاظ پر مشتمل مضمون لکھئے:
الف) پاکستان کے سیاسی استحکام میں معیشت کا کردار
ب) کرونا وائرس کے پاکستان کی معیشت پر اثرات
ج) سوشل میڈیا کا فروغ اور فرد کی تنہائی
د) وبائی امراض کی صورت میں ریاست اور عوام کی ذمہ داریاں

سوال نمبر 2
درج ذیل اقتباس کی تلخیص کیجیے۔ تلخیص اصل عبارت کے ایک تہائی سے زیادہ نہ ہو۔ تلخیص کا عنوان بھی دیجئے اور فقط ایک عنوان دیجئے:
ملت نہ جغرافیائی چیز ہے نہ نسلی یا لسانی۔ ملت دلوں کی یکرنگی اور ہم آہنگی سے پیدا ہوتی ہے اور یہ بات توحید کی برکت سے ظاہر ہوتی ہے۔ ملت اسے کہتے ہیں جس میں خیر و شر اور خوب و زشت کا معیار یکساں ہو۔ یہی اتحاد خدای واحد ہی کی بخشی ہوئی بصیرت کا نتیجہ ہو سکتا ہے، ورنہ ہر شخص خود اپنے لیے معیار بن جائے اور انسانی وحدت کا شیرازہ بکھر جائے۔ بعض ملتوں نے اپنی تقدیر کو وطن کے ساتھ وابستہ کر رکھا ہے، بعض نے اپنی ملت کی تعمیر نسلوں کی بنیاد پر قائم کی ہے، لیکن وطن پرستی خدا پرستی نہیں بلکہ ایک خطۂ ارضی کی پرستش ہے۔ اسی طرح نسل کا مدار جسمانی توارث پر ہے، لیکن انسان کی اصل حقیقت جسم نہیں بلکہ روح ہے۔ ملت اسلامیہ کی اساس نفسی ہے، یہ ایک غیر مرئی رشتہ ہے جس سے اقوام میں اتحاد قائم رہتا ہے۔ اس قسم کی وحدت نفسی توحید پرستوں کے سوا کہیں اور نظر نہیں آتی۔
سوال نمبر 3
درج ذیل جملوں کو اس طرح درست کیجیے کہ جملے کی بنیادی ساخت مسخ نہ ہو:
الف) بڑھاپے میں یادداشت کمزور ہو جاتی ہے۔
ب) بزرگوں کی بات کا برا نہیں منانا چاہیے۔
ج) وہ عورت بڑی لڑاکو ہے۔
د) میں آپ کی خیریت نیک مطلوب چاہتا ہوں۔
ہ) تابعدار شاگرد ہمیشہ استاد کی عزت کرتا ہے۔
و) انسان کا چاند پر پہنچنا حیرانگی کی بات تھی۔
ز) برائے مہربانی کر کے وقت پر تشریف لائیے۔
ح) پیاس کے سبب بے قرار رہا ہے۔
ط) تم وقت پر آنا، مبادا گاڑی نہ نکل جائے۔
ی) ہمیں کلام میں ایک باثر استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔

سوال نمبر 4
درج ذیل محاورات میں سے کسی پانچ کو اپنے جملوں میں اس طرح استعمال کیجیے کہ ان کا مفہوم واضح ہو جائے:
الف) آنکھوں میں ٹھیکری رکھنا
ب) دکان بڑھانا
ج) خون سفید ہونا
د) گردن ناپنا
ہ) ناک کا بال ہونا
و) بسم اللہ کے گنبد میں رہنا
ز) زمین کا گژھ ہونا
ح) ڈھول ہانکنا

سوال نمبر 5
درج ذیل اشعار میں سے صرف تین اشعار کی تشریح کیجیے۔ تشریح سے پہلے شاعر کا نام بھی لکھیے۔
تین سے زیادہ اشعار کی تشریح نہ کیجیے:
الف)
نقش ہے سب ناتمام خونِ جگر کے بغیر
نغمہ ہے سودائے خام خونِ جگر کے بغیر
ب)
ہر قطرہ ہے سازِ انا، اجزائے بحرِ بے کراں
ہم اس کے ہیں، ہمارا پوچھنا کیا
ج)
کب نظر آئے گی بے داغ سبزے کی بہار
خون کے دھبے دھلیں گے کتنی برساتوں کے بعد
د)
میں کس کے ہاتھ پر اپنا لہو تلاش کروں
تمام شہر نے پہنے ہوئے ہیں دستانے
ہ)
وہ دکھائی دیے یوں کہ بے خود کیا ہمیں
آپ سے بھی جدا کر چلے

سوال نمبر 6
کانٹ چھانٹ سے گریز کرتے ہوئے درج ذیل عبارت کا رواں اردو ترجمہ کیجیے:
Art influences society by changing opinions, instilling values and translating experiences across space and time. Research has shown art affects the fundamental sense of self. Art in this sense is communication; it allows people from different cultures and different times to communicate with each other via images, sounds and stories. Art is often a vehicle for social change. It can give voice to the politically or socially disenfranchised. A song, film or novel can rouse emotions in those who encounter it, inspiring them to rally for change.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *