PMS Urdu Precis & Comprehension Past Paper 2019 PDF
PUNJAB PUBLIC SERVICE COMMISSION
Combined Competitive Examination (CCE) 2019
For Recruitment to the Posts of Provincial Management Service (PMS)
SUBJECT: Urdu Precis & Comprehension
Time Allowed: 3 Hours
Maximum Marks: 100
Note:
All the parts (if any) of each Question must be attempted at one place instead of at different places.
Write Q. No. in the Answer Book in accordance with Q. No. in the Q. Paper.
No Page/Space be left blank between the answers. All the blank pages of Answer Book must be crossed.
Extra attempt of any question or any part of the question will not be considered.
سوال نمبر 1
درج ذیل میں سے کسی ایک موضوع پر کم از کم ایک ہزار الفاظ پر مشتمل مضمون لکھیں:
الف) احتساب جمہوریت کی اساس ہے
ب) میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق یا آزادیٔ اظہارِ رائے پر قدغن ج) بڑھتی ہوئی آبادی پاکستان کی معاشی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے د) کشمیر: ماضی، حال اور مستقبل
سوال نمبر 2
درج ذیل اقتباس کی تشریح کیجیے۔ تشریح کا عنوان بھی دیجیے اور مناسب اختتام بھی تحریر کریں۔ (حد: ایک ہزار الفاظ)
“زمین کو تباہی، بربادی اور غیر فطری موسموں سے بچانے کے لیے بقائے باہمی کے اصولوں پر پابندی نہایت ضروری ہے۔ انسان تو انسانی حیات کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کا بھی مشاہدہ کرتا ہے۔ ماحولیاتی نظام کا مشاہدہ کرنے والوں کو معلوم ہے کہ حیوانوں کی مختلف انواع ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہتی ہیں۔ چارے پانی کی تلاش میں اجتماعی سفر کرتی ہیں اور سینکڑوں، ہزاروں کی تعداد میں اکٹھی رہتی ہیں۔
اپنی بقا کی جدوجہد میں ایک دوسرے کو فنا کر دینے کی کوشش نہیں کرتیں۔ درندے اگر دوسرے جانوروں کو چیر پھاڑ کر کھاتے ہیں تو یہ ان کی بقا کے لیے ضروری ہوتا ہے، اور جیسے ہی ان کی بھوک ختم ہوتی ہے، ان کی درندگی بھی ختم ہو جاتی ہے۔
انسان اس کے برعکس ہے۔ اس کی خواہشات کبھی ختم نہیں ہوتیں۔ وہ سب کچھ حاصل کر لینے کے باوجود بھی مطمئن نہیں ہوتا اور اس کی خواہشات کا خاتمہ قبر کی مٹی سے ہی ہوتا ہے۔
تاریخ کا مطالعہ یہ بھی بتاتا ہے کہ کبھی کوئی دور ایسا نہیں رہا جو انسانوں میں محبت، رواداری اور باہمی تعاون کی کوششوں سے خالی ہو۔”
سوال نمبر 3
درج ذیل محاورات میں سے کسی پانچ کو جملوں میں اس طرح استعمال کریں کہ ان کا مفہوم واضح ہو جائے:
الف) ہاتھوں ہاتھ لینا ب) لہو خشک ہونا ج) گھاٹ گھاٹ کا پانی پینا د) طوطی بولنا ہ) دو بدو ہونا و) جوہر کھلنا ز) پاپڑ بیلنا ح) پیندے کا ہلکا ہونا
سوال نمبر 4
درج ذیل جملوں کو اس طرح درست کیجیے کہ جملے کی بنیادی ساخت متاثر نہ ہو:
میں آپ کا مشہور ہوں۔
قیمتیں دن بہ دن بڑھ رہی ہیں۔
دشمن رقیب گولکاف حملوں پر اتر آیا ہے۔
غار دینا شرف کو زیب نہیں دیتا۔
عوام عامرن نظام کو تسلیم نہیں کرتی۔
آپ کے عملات درست نہیں ہیں۔
مجھے آپ کے پاس عمی نہیں آئی۔
برائے مہربانی میرا کام کر دیجیے۔
اجلاس کی کارروائی پیش کی جائے۔
میں یہ بات واضح کر دینا چاہتا ہوں۔
سوال نمبر 5
درج ذیل اشعار میں سے صرف تین اشعار کی تشریح کیجیے۔ تشریح سے پہلے شاعر کا نام بھی لکھیے:
الف) پہنچا جو آپ کو تو میں پہنچا خدا کے تئیں معلوم اب ہوا کہ میں بہت میں بھی دور تھا
ب) بے سبب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیں خاک میں کیا صورتیں ہو گئیں، ہو گی کہ پنہاں ہو گئیں
ج) جی میرا طریق امیری نہیں فقیری ہے خودی نہ بیچ غریبی میں نام پیدا کر
د) نئے انسان سے تعارف جو ہوا تو بولا میں ہوں سقراط، مجھے زہر پلایا جائے
ہ) نہ اب رقیب نہ ناصح نہ غمگسار کوئی وہ دن بھی تھے کہ ہمیں آشنائیاں کیا کیا
سوال نمبر 6
درج ذیل عبارت کا رواں اردو ترجمہ کیجیے
“There is an intimate connection between literature and life. It is, in fact, life which is the subject matter of literature. Life provides the raw material on which literature imposes an artistic form… This problem has been discussed by some of the greatest literary critics of the world, and their conclusions have been sometime contradictory.”